واٹس ایپ کے پیغامات کو سکرین شاٹ لیے بغیر کیسے
محفوظ کریں ۔
واٹس ایپ جو فیس بک کی ملکیتی ایپلیکیشن ہے،
ہرروز واٹس ایپ پر 65 ارب سے زائد پیغامات
بھییجے جاتے ہیں، اور اس میں ہر دن بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، واٹس ایپ صارفین
اپنے مخصوص اور اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کیلیے سکرین شاٹس کا سہارا لیتے ہیں ،
تاکہ ان کے یہ اہم پیغامات موبائل فون گیلیری میں محفوظ رہیں، اور ان کے ضائع ہونے
کا خدشہ نہ رہے ، تو صارفین کی اس پریشانی کو حل کرنے کیلیے واٹس ایپ نے ایک فیچر
متعارف کرایا ہے ، جو آپ کے ڈیٹا کو آسان طریقے سے محفوظ کر سکتا ہے ، یہ طریقہ
اینڈرائیڈ اور آئی فون موبائل میں آسانی سے
لاگو کیا جساکتا ہے ،
) ستارہ والے پیغامات کیا ہیں Starred Messages (
جب آپ اپنے کسی
مخصوص اور اہم پیغام کو محفوظ کرنے کیلیے اس طریقہ کار کو لاگو کرتے ہیں ، تو آپ
کے منتخب کردہ پیغامات آپ کے واٹس میں محفوظ ہو جاتےہیں ، اس میں آپ اہم ، فون نمبرز ، ای میل ایڈریسز ، اور کئی اہم
معلومات کو اس طرح محفوظ کر سکتےہیں ،
پیغام کو ستارہ
کیسے دیں ،
اینڈرائیڈ
فون صارفین کیلیے یہ طریقہ ہے
٭ واٹس ایپ کو کھولیں ،
٭ جس فرد کے پیغامات کو آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں ، اس نمبر کو کھولیں
٭ اب جس پیغام کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں، اس پیغام پر انگلی سے لمبا پریس کریں ، مطلب
کہ کچھ سیکینڈز اس پیغام کو دبا کر رکھیں
٭ دائیں طرف : تین نقطوں پر کلک کر کے
پر کلک کریں ، ( Starred / Star )
آئی فون صارفین کیلیے یہ طریقہ ہے
٭ مطلوبہ پیغام پر بائیں جانب سوئیپ کریں
٭ ستارے کے آئیکن پر کلک کریں
ستارہ
والے پیغامات کو دیکھنے کا طریقہ ( Starred / Star Messages )
٭
واٹس ایپ کھولیں
٭ : تین نقاط پر کلک
کریں ،
٭ آپ کو ستارہ والے تمام نشان زدہ پیغامات نظر آجایئں گے ،
ستارہ
ہٹانے کا طریقہ
٭ ستارہ والے پیغامات کی فہرست میں جائیں
٭ بائیں طرف سوئیپ کریں ،
" کے آپشن پر
کلک کر دیں ، Unstar مطلوبہ پیغام پر "
ستارہ پیغامات کی خصوصیات :
ایک وقت میں
آپ زیادہ سے زیادہ 100 پیغامات کو ستارہ دے سکتے ہیں ، اگر کوئی پیغام غلطی سے
ڈیلیٹ بھی ہو جائے تو، پھر بھی آپ کے پیغامات ٹیکسٹ ، تصاویر ، ویڈیوز ، ڈاکومینٹس
محفوظ رہیں گے ۔ ستارہ دیے گئے پیغامات
صرف آپ کو دکھائی دے سکتے ہیں، دونوں طرح کی چیٹس گروپ اور پراویئویٹ چیٹیس میں
کام کرتی ہے ،
کیا آپ کو اس کے بارے میں کوئی اور معلومات چاہیے؟
For More informative Content :
Follow Us on Facebook : https://www.facebook.com/share/1V8nxwwoFP/
.jpg)
0 Comments