کیا آپ ایک پرجوش مصنف ہیں؟

علم بانٹیں، دنیا کو متاثر کریں

اگر آپ گہرائی سے سوچنے والے ہیں، مفید خیالات رکھتے ہیں اور دوسروں کو علم سے روشناس کرانا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو لکھنے کی دعوت دیتے ہیں! چاہے آپ کا تجربہ، تحقیق یا خیالات کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، انہیں ایک بلاگ کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کریں۔ 

اپنی تحریر کو کیوں ضائع ہونے دیں؟    

- کیا آپ نے کالج، یونیورسٹی یا کمپنی میں کوئی تحقیقی کام کیا ہے جو شائع نہیں ہوا؟ اسے بلاگ پر لکھ کر اسے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

- اگر آپ سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں مگر آپ کی تحریر وقت کے ساتھ گم ہوجاتی ہے، تو بلاگز آپ کے خیالات کو مستقل بنیادوں پر دنیا تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ 

اپنے علم سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں 

کیا آپ کے پاس کوئی ایسا تجربہ، تحقیق یا آئیڈیا ہے جو 

- حکومت، صنعتوں یا کاروباری افراد کے لیے مفید ہو؟ 

- عوامی معلومات میں اضافہ کر سکے؟ 

- کسی شعبے میں بہتری لا سکے؟ 

اگر ہاں، تو اپنے خیالات کو تحریر کی شکل دیں اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ہو سکتا ہے آپ کی تحریر کسی کے لیے راہنمائی کا ذریعہ بن جائے 

اگر آپ کی آواز سنی نہیں جا رہی

شاید آپ کے استاد، باس یا کمپنی آپ کی تجاویز کی قدر نہیں کر رہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے خیالات اہم نہیں۔ دنیا بہت بڑی ہے—کروڑوں لوگ نئے اور بہترین خیالات کی تلاش میں ہیں۔ اپنے علم کو اپنے دائرے سے باہر بانٹیں اور دیکھیں کہ یہ کس طرح متاثر کرتا ہے۔ 

علم بانٹنا ایک طاقت ہے 

دینے کے لیے سب سے بہترین چیزعلم ہے۔ یہ نہ صرف دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ آپ کو بھی ایک بہتر مفکر اور رہنما بناتا ہے۔  

اردو میں لکھنا چاہتے ہیں لیکن مشکل محسوس ہو رہی ہے؟ 

علم کا بڑا خزانہ انگریزی میں تو موجود ہے، لیکن اردو میں بھی لکھ کر اپنے قارئین تک بہتر انداز میں اپنے خیالات ، تحقیق  اور اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔  اگر آپ اردو ٹائیپنگ نہیں جانتے تو، آپ ہمیں اپنی تحریر سادہ کاغذ پر لکھ کر بذریعہ واٹس ایپ یا ایک میل کریں ، ہم آپ کی تحریر کو بہترین انداز میں ترتیب دے کر پبلیش کریں گے ۔

https://whatsapp.com/channel/0029Vb5vG0w5EjxxLnFkXZ3i

nadeemlashari2030@gmail.com : ای میل